جھانسی، 5 اگست (یو این آئی) اترپردیش میں 2017 کے اہم انتخابی مشن سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنی بنیاد کی طرف لوٹنا شروع کردیا ہے اور اس کے لئے اب وہ اعلی ذات کے ووٹ پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔
ریاستی صدر مسٹر کیشو پرساد موریہ کے سربراہی میں بی جے پی کی پہلی ریاستی ایگزيکٹیو میٹنگ بندیل کھنڈ کی راجدھانی جھانسی میں کل سے شروع ہونے جارہی ہے، جس سے اس بات کی واضح
تصویر سامنے آرہی ہے کہ پارٹی حالیہ عرصے میں پسماندہ طبقات کو زد میں لینے کے بعد اب اعلی ذات کے اپنے فولڈ میں لوٹ رہی ہے۔
بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو میٹنگ اس سے پہلے دوبار ملتوی ہونے کے بعد اب کل سے جھانسی میں شروع ہونے جارہی ہے، جس کا افتتاح چھوٹی و درمیانی صنعتوں کے مرکزی وزیر کلراج مشرا کریں گے، جبکہ اختتامی تقریب اتوار ایک بجے ہوگی، جس میں مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ خطاب کریں گے۔